MOJ E SUKHAN

بھولنا جب بھی تجھ کو چاہا ہے

غزل

بھولنا جب بھی تجھ کو چاہا ہے
تو مرے پاس لوٹ آیا ہے

مجھ کو درکار اپنی تھی مدحت
اس طلب میں ہی سب گنوایا ہے

اس کو ڈھونڈا گلی گلی میں نے
وہ جو دل میں مرے سمایا ہے

تو بنے گا مرا ہی بالآخر
دل کو اس بات پر منایا ہے

ہے عجب راستہ محبت کا
جس پہ نہ پیڑ ہے نہ سایہ ہے

حنا عباس

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم