loader image

MOJ E SUKHAN

بھیا لائے اک کمپیوٹر

بھیا لائے اک کمپیوٹر
ساری دنیا اس کے اندر

کھیل ہیں اس میں پیارے پیارے
علم و ہنر کے اس میں خزانے

گوگل پر سب مل جاتا ہے
خبریں بھی یہ دے دیتا ہے

انٹر نیٹ بھی لگ جاتا ہے
کام یہ سارے کر جاتا ہے

بجلی سے یہ چل جاتا ہے
بجلی جائے سو جاتا ہے

نسیم شیخ

Facebook
Twitter
WhatsApp