loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

17/06/2025 18:39

بے وفائی تٙو مرے ایمان میں ہوتی نہیں

بے وفائی تٙو مرے ایمان میں ہوتی نہیں
جسطرح دو نمبری جاپان میں ہوتی نہیں

اس لئے لینا پڑا مجھ کو سہارا جھوٹ کا
سچ کی دیوی اپنے پاکستان میں ہوتی نہیں

تم میسنجر پر نہ کرنا بھول کر ذاتی سوال
مجھ سے ایسی گفتگو رمضان میں ہوتی نہیں

اس لئے تٙو کر دیا میسیج تمہارے باپ کو
بات رشتے کی کبھی میدان میں ہوتی نہیں

روز لڑتے ہیں مگر ہمسائیاں لاعلم ہیں
یہ لڑائی ہاں مگر دالان میں ہوتی نہیں

آجکل واضع دکھائی دے رہے ہیں خال و خد
آجکل وہ صنف ِنازک تھان میں ہوتی نہیں

آج تک لپٹی ہوئی رہتی ہے سینے سے میرے
یاد تیری گھر کے کُوڑا دان میں ہوتی نہیں

(رحمت اللہ عامر)

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم