MOJ E SUKHAN

تجھ کو دانستہ اذیت تو نہیں دے سکتا

غزل

تجھ کو دانستہ اذیت تو نہیں دے سکتا
میں بچھڑنے کی اجازت تو نہیں دے سکتا

آپ کیا جانیں کہ ہوتا ہے کیا تکمیل کے بعد
اذنِ تکمیل ِمحبت تو نہیں دے سکتا

آپ سے عشق نبھانے کا ارادہ ہے مگر
عشق نبھنے کی ضمانت تو نہیں دے سکتا

تجھ پہ مدت اثر انداز ہوئ ہے شاید
میں تجھے پہلی سی صورت تو نہیں دے سکتا

ہم تھمے وقت کی صورت میں چلو ملتے ہیں
مین رکے وقت کو حرکت تو نہیں دے سکتا

جان لینا بھی سکھایا ہے محبت نے مجھے
میں رقیبوں کو رعایت تو نہیں دے سکتا

تجھ سے میں کیسے رکھوں ، تجھ سے سوا کی امید
میں تجھے اپنی ریاضت تو نہیں دے سکتا

تیرے غم کی مجھے تعمیل تو کرنی ہو گی
میں ترے غم کو ہدایت تو نہیں دے سکتا

عشق کرتا ہوں تو لازم ہے حفاظت تیری
سوچنے کی تجھے فرصت تو نہیں دے سکتا

محسن اسرار

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم