loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 21:47

” تخلیق "

مجھے تخلیق کرنے جارھے ھو
چلو ایسا کرو….
مجھ میں محبت ، دردمندی
روشنی اپنائیت،حساسیت اور خیر
سب کچھ جمع کردو
جب ایسا کرچکو…..
تو مجھے نفرت ، دکھ سے بھرے کانٹوں
اذیت ، بے وفائی اور
غم سے ضرب دینا
تمہاری ضرب سے میں کچھ بچوں تو
مجھ سے میرے سارے جذ بے ،خواہشیں
میرے تقاضا ھائے جسم وجاں
محبت کی ضرورت کے تقاضے
اور میری روح کی راحت نفی کرنا
اور آخر میں
مجھے رشتوں ، تقاضوں
سارے جذبوں کی زباں بندی
رواداری ، ضرورت ، مصلحت اور خامشی
کے درمیاں تقسیم کردینا

(جہاںآرا تبسم)

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم