loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 04:09

"ترے جمال سے دنیا میں روشنی پھیلی”

"ترے جمال سے دنیا میں روشنی پھیلی”
ترے خیال سے دنیا میں روشنی پھیلی

کوئی تو ہے جو چلاتا ہے کارخانے کو
اسی سوال سے دنیا میں روشنی پھیلی

جسے خدا نے سراجِ منیر بتلایا
اسی کی آل سے دنیا میں روشنی پھیلی

جو اپنے وقت کی تاریکیوں میں پیدا ہوا
اسی بلال سے دنیا میں روشنی پھیلی

خدا نے چھین لیا نور آگ سے اس کی
اسی مثال سے دنیا میں روشنی پھیلی

تمام کاموں سے بہتر ہے کام اوسط کا
اس اعتدال سے دنیا میں روشنی پھیلی

ہویدا آپ ہوئے جس برس مرے آقا
اسی ہی سال سے دنیا میں روشنی پھیلی

غضنفر علی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم