loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

07/08/2025 21:23

ترے خیال میں جب بے خیال ہوتا ہوں

ترے خیال میں جب بے خیال ہوتا ہوں
ذرا سی دیر سہی،لازوال ہوتا ہوں

کبھی ترنگ میں آکر نشیلی آنکھوں سے
وہ دیکھ لے تو خوشی سے نہال ہوتا ہوں

کلامِ حسن کی ہر باوقار محفل میں
مثال دے کے تری،بے مثال ہوتا ہوں

ترے جمال سے بڑھ کر ہے تشنگی میری
وصال کرکے بھی میں بے وصال ہوتا ہوں

جواز جب نہیں ملتا ہے اپنے ہونے کا
میں آپ اپنی نظر میں سوال ہوتا ہوں

ترا خیال مجھے بار بار آتا ہے
میں جب کبھی بھی غموں سے نڈھال ہوتا ہوں

مرے خمیر میں شامل ہے خیر و شر بابر
کبھی میں نیک،کبھی بدخصال ہوتا ہوں

فیض عالم بابر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم