loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 02:48

تم بھلائی جو کروگے تو بھلائی دیگا

Tum Bhalaee jo Karoo Gay to Bhalaeee Day ga

غزل

تم بھلائی جو کروگے تو بھلائی دیگا
جب خطا ہوگی کوئی اُس کی سزا بھی دیگا

میرے ہونٹوں پہ لرزتا ہے جو خاموش بیاں
تم اگر دل سے سُنوگے تو سُنائی دیگا

میں تجھے بھول بھی جاؤں تو نتیجہ کیا ہے
وقت کب مجھکو ترے غم سے رہائی دیگا

سوچتا ہوں کہ مجھے تیری محبت کا سفر
اور کیا دیگا فقط آبلہ پائی دیگا

جس نے توڑا ہے ترے پھول سے نازک دل کو
ایک دن وہ ہی ترے دل کو تسلّی دیگا

میری آنکھوں سے ترے غم کی گھٹا برسے گی
میرا ہر اشک ترے غم کی گواہی دیگا

آج کی شام کے ڈھلتے ہی وہ آئیگا عدیل
آج کی رات تجھے چاند دِکھائی دیگا

اسرار عدیل نور پوری

Israr Adeel Noor puri

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم