loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

06/08/2025 06:06

تو اپنے حُسن کو اے مہہ لِقا سنبھال کے رکھ

Tu apnay Husn ko ayee mah laqa sanbhal ky rakh

غزل

تو اپنے حُسن کو اے مہہ لِقا سنبھال کے رکھ
کسی کی جان نہ لے لے ذرا سنبھال کے رکھ

جو تیری آنکھوں میں آنسو دکھائی دیتے ہیں
بہت ہی کام کے ہیں با خُدا سنبھال کے رکھ

یہ تیرا سیمیں بدن ہی خود اک قیامت ہے
اور اُس پہ تیری یہ کافر ادا سنبھال کے رکھ

مجھے ہے تُجھ سے محبّت تو دے دیا تجھکو
نہ ٹوٹ جائے کہیں دِل مرا سنبھال کے رکھ

وگرنہ تجھ پہ اُٹھیں گی ہَوس زدہ آنکھیں
تو اپنے سینے پہ اپنی رِدا سنبھال کے رکھ

مرے لئے ہے جو مخصوص اب ترے دل میں
یہ غم نہ ہو ترے دل سے جُدا سنبھال کے رکھ

سفر میں تجھ کو بچائےگی ہر بَلا سے عدیل
مِلی ہے تجھ کو جو ماں سے دُعا سنبھال کے رکھ

اسرار عدیل نور پوری

Israr Adeel Noor Puri

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم