Tera Satrh Sitaroo Jaisa
غزل
تیرا ساتھ ستاروں جیسا
پھولوں کی مہکاروں جیسا
تیری دوری کا ہر لمحہ
ہر لمحہ انگاروں جیسا
تیری یاد فضاؤں جیسی
تیرا قرب بہاروں جیسا
تیرا لہجہ سندر سندر
دریاؤں کے دھاروں جیسا
زرغونے میں سچ کہتی ہوں
تیرا عشق خماروں جیسا
زرغونہ خالد
Zarghoona Khalid