loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 13:18

جاؤں جس سمت اجازت ہے مجھے

جاؤں جس سمت اجازت ہے مجھے
دشت میں‌ کتنی سہولت ہے مجھے

تم بھی مصروف نظر آتے ہو ۔۔۔
میں‌ بھی چلتا ہوں‌ کہ عجلت ہے مجھے

ان مکینوں‌ کا سلوک اپنی جگہ
درودیوار پہ حیرت ہے مجھے

یاد رکھتا ہوں‌ جہاں‌ لوگوں‌ کو
بھول جانے کی بھی عادت ہے مجھے

کام کچھ آن پڑا ہے ایسا
ورنہ کب دل کی ضرورت ہے مجھے

زندگی تجھ سے ترے بارے میں
پوچھ سکتا ہوں‌ اجازت ہے مجھے؟

کاشف حسین غائر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم