MOJ E SUKHAN

جاری ہے فیض شہر شریعت کے بابؑ سے

جاری ہے فیض شہر شریعت کے بابؑ سے
لب خشک ہیں تو مانگ لے کوثر جناب سے

دنیائے بے ثبات کے دانش کدوں سے کیا
حل مسئلوں کا پوچھ رسالت مآب سے

اس اسمِ بے مثال کی رعنائیاں نہ پوچھ
گلشن مہک رہا ہے دمکتے گلاب سے

گنجینہ علوم میں کوئی کمی نہیں
وابستگی ہے شرط رسالت مآب سے

اہلِ قلم کا اس پہ درود و سلام ہو
نوعِ بشر کو جس نے جگایا ہے خواب سے

مولائے کائنات کا ہے حکم، اس لیے
وابستہ ہو گیا ہوں درِ بوترابؑ سے

در کھل گئے ہیں ذہن کے سبطِ علی صباؔ
مجھ کو متاعِ فکر ملی ہے جناب سے

سید سبط علی صبا​

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم