MOJ E SUKHAN

جانے کسی نے کیا کہا تیز ہوا کے شور میں

Jaany kissi nay kiaa Kaha Teez Hawa kay shoor main

غزل

جانے کسی نے کیا کہا تیز ہوا کے شور میں
مجھ سے سنا نہیں گیا تیز ہوا کے شور میں

میں بھی تجھے نہ سن سکا، تو بھی مجھے نہ سن سکا
تجھ سے ہوا مکالمہ تیز ہوا کے شور میں

کشتیوں والے بے خبر بڑھتے رہے بھنور کی سمت
اور میں چیختا رہا تیز ہوا کے شور میں

میری زبانِ آتشیں لَو تھی مرے چراغ کی
میرا چراغ چپ نہ تھا تیز ہوا کے شور میں

جیسے خروشِ بحر میں شورِ پرند ڈوب جائے
ڈوب گئی مری صدا تیز ہوا کے شور میں

نوحہ گرانِ شامِ غم تم نے سنا نہیں مگر
کیسا عجیب درد تھا تیز ہوا کے شور میں

میرے مکاں کی چھت پہ تھے طائرِ شب ڈرے ڈرے
جیسے پیامِ مرگ تھا تیز ہوا کے شور میں

منتِ گوشِ بے حِساں کون اٹھائے اب سلیمؔ
نوحۂ غم ملا دیا تیز ہوا کے شور میں
٭٭٭
سلیم احمد​

Saleem Ahmed

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم