جا !! کر سکے تو سینۂِ بیدل تلاش کر
دنیا میں کوئی میرا مماثل تلاش کر
راہیں تلاش کر نہ منازل تلاش کر
"پہلے تو اپنا کھویا ہوا دل تلاش کر”
اِن منصفوں سےعدل کی امّیداب نہ رکھ
عادل تلاش کر کوئی عادل تلاش کر
خطروں سے کھیل ، ہمّتِ مردانگی دکھا
دریاکے بیچوں بیچ میں ساحل تلاش کر
تھوڑا بہت مہک سےبھی مل جائےگا سراغ
قاتل نہیں تو خنجرِ قاتل تلاش کر
اِن جگنوؤں سے کام نہ چل پائے گا ترا
سب چھوڑ چھاڑ کر مہِ کامل تلاش کر
تنہائیوں کی بھیڑ سے اکتا چکا ہے دل
مختار چل ! سکون کی محفل تلاش کر
مختار تلہری ثقلینی