Jab Dard ka qissa choor diya
غزل
جب درد کا قصہ چھوڑ دیا
آنکھوں نے برسنا چھوڑ دیا
ہر زخم پہ جس کا احساں تھا
میں نے وہ مسیحا چھوڑ دیا
احساس کی ہر دیوار گری
جب دل نے ڈرنا چھوڑ دیا
میں رات اندھیرا اوڑھوں کیوں
جب دھوپ اجالا چھوڑدیا
اربابِ محبت نے ساربؔ
کیوں زخم کو رستا چھوڑ دیا
رشید سارب
Rasheed Sarib