loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

07/08/2025 17:22

جذبۂ عشق و وفا میں ہوکے تو سر شار آ

جذبۂ عشق و وفا میں ہوکے تو سر شار آ
رزم گاہ زیست میں پھر برسرِ پیکار آ

یہ تو بیٹھے ہیں مسیحائی کی مسند پر مگر
تو تو ان کے سامنے بن کر کبھی بیمار آ

تجھ کو خود ہی شوق سے سر پر بٹھائیں گے سبھی
سامنے دنیا کے بن کر صاحب کردار آ

جادہء علم و عمل کا پہلے بن تو شہسوار
بعد میں تن پر سجا کر جبہ و دستار آ

قلب مضطر کو سکوں پھر بھی بہت مل جائے گا
خواہ پھولوں کے عوض لے کر نکیلے خار آ

جانے کب سے صرف آ آ کی لگائے ہوں میں رٹ
اے ستم گر چند لمحوں کو پۓ دیدار آ

لوگ کیا کیا تیری بابت رائے قائم کر چکے
لے کے گل اخلاص کے محفل میں اب مختار آ

مختار تلہری ثقلینی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم