جنگل میں اک شور مچا تھا
سالگرہ کا جشن ہوا تھا
مور خوشی سے جھوم رہا تھا
کیک وہ سب میں بانٹ رہا تھا
سالگرہ کا دن تھا اس کا
جنگل میں منگل کا سماں تھا
ہاتھی بندر شیر و چیتا
لے کر آئے ساتھ میں تحفہ
سب نے مل کر گانا گایا
بندر نے پھر ناچ دکھایا
نسیم شیخ