loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

08/06/2025 01:17

جو اِتنے قریب ہیں اِس دل سے، وہ دُور ہوئے تو کیا ہوگا ​

جو اِتنے قریب ہیں اِس دل سے، وہ دُور ہوئے تو کیا ہوگا ​
ہم اُن سے بِچھڑ کر جینے پر مجبُور ہوئے تو کیا ہوگا​

​ہم اُن کی محبت پانے کو ہر بات گوارا تو کرلیں​
اِن باتوں سے وہ اور اگر مغرُور ہوئے تو، کیا ہوگا ؟​

​شیشے سے بھی نازک خواب ہیں جو راتوں نے سجائے ہیں لیکن​
یہ دن کی چٹانوں پر گِر کے جب چُور ہوئے تو کیا ہوگا​

​دُنیا جو کہے گی تم کو بُرا، ہم کو نہ لگے گا یہ اچھا​
سوچو کہ تمہارے ہم پہ سِتم مشہور ہوئے تو کیا ہوگا ​

​جاوید اختر​

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم