Jeenay Ka as ko apnay qareena Banayee
نعت
جینے کا اس کو اپنے قرینہ بنائیے
ذکر رسول ﷺ پاک وظیفہ بنائیے
ناموس پر فدا ہوں رسالت مآب ﷺ کی
وہ آخری نبی ﷺ ہیں عقیدہ بنائیے
کر کے حضور ﷺ کی ذرا سنت پہ تم عمل
داڑھی سے اپنا خوب ہی چہرہ بنا ئیے
پھر مسکراتے رہنے کا آقا کی ہی طرح
جینے کو زندگی کا وطیرہ بنائیے
سب چھوڑ کر مذاق ہنسی زندگی میں یوں
سنجیدگی کو اپنا سلیقہ بنائیے
دنیا کی اس مجازی محبت کو چھوڑ کر
عشق نبی ﷺ میں خود کو نگینہ بنائیے
معصوم کہہ کے نعت سدا آخرت کا تم
نعت رسول ﷺ پاک اثاثہ بنائیے
انعام الحق معصوم صابری
Inam ul Haq Masoom Sabri