loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 12:37

حشر سے پہلے قیامت کا عذاب

Hashr Say pehlay Qayamat Ka azzab

غزل

حشر سے پہلے قیامت کا عذاب
ہم نے جھیلا ہے محبت کا عذاب

ہم بھی جنت سے نکالے گئے ہیں
ہم پہ نازل ہوا ہجرت کا عذاب

بیوفائی سے بڑی بدنامی
ہجر سے بڑھ کے ندامت کا عذاب

تو ظفریاب مقابل میرے
میں اٹھا لونگا ہزیمت کا عذاب

میری گمنامی اثاثہ میرا
ہو مبارک تمہیں شہرت کا عذاب

شاعری میں بھی جھلکتا ہے تقی
آ گیا راس جو وحشت کا عذاب

سید تقی حیدر تقی

Syed Taqi Haider Taqi

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم