loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 00:37

حنیف اسعدی کے تین مصرعی حمد

حنیف اسعدی کے تین مصرعی حمد

پالن ہار
جنگل، جھاڑی،پھل پھلواری
اکہوا، ڈنٹھل، پتا ڈاری
تو داتا، سنسار بھکاری
سرکارﷺ
دھیرج، ٹھنڈک، سکھ ، آرام
سارے نام انہی کے نام
اُن پہ درود اور اُن پہ سلام
چار یار ؓ
ایک نبی کا سچا یار
ایک کو ہر دُربل سے پیار
ایک میں لجّا اک جی دار
جوگ
کرخیؒ، شبلیؒ، شمسؒ، جنیدؒ
تن کے جوگی من کے وید
جی اور جیون دونوں قید
سنجوگ
دھوپ نہ ہو تو چھاؤں کہاں
تجھ سے بچھڑ کر جاؤں کہاں
چھاؤں کے اپنے پاؤں کہاں
من کا بھید
پوچھ رہا ہے سارا گاؤں
تو ہی بتا میں کیا کہلاؤں
تیری دھوپ کہ تیری چھاؤں
حنیف اسعدی
Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم