MOJ E SUKHAN

حیات آپ سے ہے کائنات آپ سے ہے

حیات آپ سے ہے کائنات آپ سے ہے
تمام سلسلۂ شش جہات آپ سے ہے

یہ عرش و فرش سجے آپ کی محبت میں
سحر کا نور ستاروں کی رات آپ سے ہے

نہ خوفِ مرگ ہے مجھ کو نہ کوئی فکرِ حیات
مرے رسول یہ سب التفات آپ سے ہے

میں حال دل کا کسی اور سے کہوں کیوں کر
نہیں ہے اور کسی سے جو بات آپ سے ہے

خدا بھی مجھ کو ملا آپ کے وسیلے سے
بہشت آپ سے راہِ نجات آپ سے ہے

رواں ہے آپ کے دم سے سفینۂ ہستی
کہ بحرِ موجِ فنا میں ثبات آپ سے ہے

نہ کیوں ہو شاد صبا ؔ آپ کی ثنا کرکے
مرے حضور بہارِ حیات آپ سے ہے

کلام: صبا عالم شاہ
انگلینڈ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم