loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

06/08/2025 20:58

حیرت سے دیکھتے ہیں سبھی میرے پیار کو

Hyrat say dekhty hain sabhi mery pyar ko

غزل

حیرت سے دیکھتے ہیں سبھی میرے پیار کو
میں نے غزل میں رکھ دیا دل کے غبار کو

اس نے تو پیار میں بھی لیا میرا امتحاں
چاہا تھا میں نے ٹوٹ کے جس جاں نثار کو

جس سر پہ ناز تھا ہمیں وہ سر ہی کٹ گیا
اب پوچھتا نہیں کوئی پھولوں کے ہار کو

سمجھوتہ کر نہ پایا میں اپنے ضمیر سے
خود اپنی جان دے کے بچایا وقار کو کچھ

کچھ دوستوں کے تِیر سے زخمی ہوا یہ دل
اور سَہہ لیا کلیجے نے دشمن کے وار کو

مرنے کے بعد دیر تک آنکھیں کُھلی رہیں
دیکھا نہیں ہے تُونے حدِ انتظار کو

کیا بات ہے نہ جانے قمرؔ کوئے یار میں
ملتا بہت سکوں ہے دلِ بے قرار کو

قمرِ عالم قمرؔ qamer alam qamer

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم