غزل
خامشی میں قیاس میرا ہے
بندشیں ہی لباس میرا ہے
خواب پھولوں کے آنکھ نے گوندھے
پھر چمن کیوں اداس میرا ہے
کوئی تعبیر خواب مل جاتی
کیا مقدر ہی یاس میرا ہے
حسرتوں آج دور ہی رہنا
آج پھر دل اداس میرا ہے
تو گزر جا ادھر صباؔ بن کر
اے صنم یہ سپاس میرا ہے
ببلس ھورہ صبا