ختم خود اپنی زندگی کروں گا
وقت آنے پہ خودکشی کروں گا
یہ اندھیرا مجھے پسند نہیں
ان مکانوں میں روشنی کروں گا
مجھ سے تیرا ضرور پوچھے گی
جس بھی لڑکی سے دوستی کروں گا
جتنے آنسو ہیں میری پلکوں پر
سب سمندر کو واپسی کروں گا
گر نہ کچھ کر سکا محبت میں
گھر بسا لوں گا نوکری کروں گا
رمزی آثم