Khuda Kay Bandoo ki Darja Bandi Main Imtiazi Nishan kyu Hay
غزل
خدا کے بندوں کی درجہ بندی میں امتیازی نشان کیوں ھے
کوئ یہاں پر وڈیرہ سائیں کوئ یہاں پر کسان کیوں ھے
مری زمینوں کی فصل پر بھی اگر کوئ حق نہیں ھے میرا
تو پھر زمیندار یہ بتا ئے کہ میرے ذمے لگان کیوں ھے
مرے قبیلے کے کچھ پرندے سنا ھے اس بات پر خفا ہیں
کہ میری ان کے مقابلے میں کچھ ان سے اونچی اڑان کیوں ھے
جہاں پہ دشمن نے لا کے مارا وہی تھا آغاز زندگی کا
وگرنہ مجھ کو خبر نہیں تھی زمیں پہ یہ آسمان کیوں ھے
مجھے یہ لگتا ھے اس زمیں پر صدائیں محفوظ ہو رہی ہیں
وگرنہ روحی سماعتوں میں بلال کی وہ اذان کیوں ھے
ریحانہ روحی
Rehana Roohi