MOJ E SUKHAN

خواب کا سلسلہ بڑھاتے پھول

خواب کا سلسلہ بڑھاتے پھول
شاخ سے ٹوٹ ہی نہ جاتے پھول

عمر بھر آس کی منڈیروں سے
میری کھڑکی تلک بھی آتے پھول

اپنی خوشبو کی رہنمائی سے
شب ڈھلے راستہ دکھاتے پھول

تم نے دیکھا خزاں کے موسم میں
درد کی داستاں سناتے پھول

میں نے دیکھے ہیں اپنی آنکھوں سے
دیکھ کر تجھ کو مسکراتے پھول

تسنیم بخاری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم