خواب ہی خواب میں رات چلتی رہی پھول کھلتے رہے
کون تھی جو مرے ساتھ چلتی رہی پھول کھلتے رہے
آنکھ حیران تھی، دنگ تھا آسماں ، گلشن _ وصل میں
تھام کر وه مرا ، ہاتھ چلتی رہی پھول کھلتے رہے
روز و شب فرصتیں،وصل کی قربتیں،عشق کے کھیل میں
جیت اس کی ، مری مات چلتی رہی ، پھول کھلتے رہے
پاس آ کے مرے ، وقت ٹہرا دیا ، منزلیں دور کیں
وه لئے سب کرامات چلتی رہی پھول کھلتے رہے
روٹھنا ماننا ، ماننا . روٹھنا ، بن کے جزو _ سفر
بزم _ رسم و روایات ، چلتی رہی ، پھول کھلتے رہے
مقبول زیدی