MOJ E SUKHAN

خود پہ اک اختیار دے دو گے

خود پہ اک اختیار دے دو گے
جس پہ تم دل کا راز کھولو گے

گھر میں جب کوئی بھی نہیں ہوگا
پھر کسے سرکشی پہ ٹوکو گے

اپنے ماں باپ سے الگ ہو کر
اپنے بچوں کو کیسے روکو گے

وقتِ رخصت ہے کچھ کلام کرو
ہم نہ ہوں گے تو کس سے بولو گے

رات جاتی ہے سو رہو سلمان
جتنا جاگو گے اتنا سوچو گے

سلمان صدیقی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم