loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 08:46

خوش ہو گیا تو کیا ہے خفا ہو گیا تو کیا

Khush Ho Gaya to Kia hay khafa ho gaya to kia

غزل

خوش ہو گیا تو کیا ہے خفا ہو گیا تو کیا
تو بندہء خدا ہے خدا ہو گیا تو کیا

تعمیل کرنے والے مرے زر خرید ہیں
میرے خلاف حکمِ سزا ہو گیا تو کیا

در پر ترے لگی ہے ملاقاتیوں کی بھیڑ
اک ملنے والا تجھ سے جدا ہو گیا تو کیا

ہم ہیں کھڑے ہوئے یہ پڑا ہے زمین پر
سایہ ہمارے قد سے بڑا ہو گیا تو کیا

پہلے بھی ہم نے کس کی کمی کا اثر لیا
راہی اب ایک اور خلا ہو گیا تو کیا

عظیم راہی

Azeem Rahi

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم