غزل
درد دل میں مقیم کس کا ہے
کام یہ ہے عظیم کس کا ہے
دین و مذہب بجا سہی لیکن
رونے والا یتیم کس کا ہے
خون دیوار کی کتابوں پر
حسن نقش قدیم کس کا ہے
فیصلہ ہو چکا مریضوں کا
منتظر اب حکیم کس کا ہے
بانٹ دو گر ہوا تو ہم سمجھیں
رام کس کا رحیم کس کا ہے
احسان جعفری