loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

05/08/2025 21:23

درد مٹتا ہے کہاں ، زخم تو بھر جاتا ہے

درد مٹتا ہے کہاں ، زخم تو بھر جاتا ہے
آ دمی جیتے جی، بن موت ہی مرجاتا ہے

بات کڑوی بھی سہی جاتی ہے لیکن لہجہ
ایسا خنجر ہے جو سینے میں اتر جاتا ہے

غم کے گہرے ہو ں جو سائے تو پلٹنا بہتر
شام ہوجائے تو ہر آ دمی گھر جاتا ہے

شوق سے ملیے مگر اتنا فقط یاد رہے
پھر وہ جچتا نہیں جو دل سے اتر جاتا ہے

چھوڑ نہ ہاتھ سے اخلاص کا دامن روبی
کیونکہ دستار بچانے میں تو سر جاتا ہے

روبینہ ممتاز روبی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم