Dar e Mustafa Say Shifa Chahyee
مناجات
درِ مصطفیٰ سے شفا چاہیے
مجھے بس یہی اک عطا چاہیے
جو آسان کردے ہر اک راستہ
مجھے وہ حسیں اک ادا چاہیے
وہ دامانِ آلِ نبی تھام لے
محمد کی جس کو رضا چاہیے
کرو وردِ صلے علیٰ گر تمہیں
گٹھن میں کہیں سے ہوا چاہیے
میں دیوانہ آلِ محمد کا ہوں
مجھے خلد کا راستہ چاہیے
میں کرتا ہوں بس مصطفیٰ مصطفیٰ
اب اس کے سوا مجھ کو کیا چاہیے
درِ خلد آصف پہ ہو جائے وا
اشارہ اِسے آپ کا چاہیے
سید آصف نقوی
Syed Asif Naqvi