MOJ E SUKHAN

دل کا پانچواں خانہ…..

کہا کرتے ہو اکثر تم
کہ اب تم نے رکھا دل کے
مجھے پانچویں خانے میں
چھپا کر اک محبت سے
مزین آئینوں سے ہے
تمہارے دل کا وہ حصہ
جہاں ہر آئینے میں ہے
مری تصویر آویزاں
کہا دل نے یقیں کر لوں
کہ یہ سچ ہے
بہت خوش کن ہے یہ قصّہ
سبھی باتوں پہ میں
ایمان لے آتی کروں پر کیا
میں واقف ہوں حقیقت سے
کہ دل میں
پانچواں خانہ نہیں ہوتا
کہ دل میں پانچواں خانہ نہیں ہوتا

شمسہ نجم

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم