MOJ E SUKHAN

دنیا میں گرچہ کام ہمیں دل لگی کا ہے

غزل

دنیا میں گرچہ کام ہمیں دل لگی کا ہے
اپنا یہاں قیام گھڑی دو گھڑی کا ہے

کس نے کہا کہ عشق تری چاکری بری
جھگڑا تو سارا روز کی اس حاضری کا ہے

جو شعر کہہ لئے ہیں انہیں اب نہ چھیڑئیے
اب ان پہ اختیار کسی اور ہی کا ہے

اس فن میں ٹھہر ٹھہر کے کرتے ہیں کام ہم
جس میں کہ سارا لطف ہی برجستگی کا ہے

تخلیق کے تمام در اڑکا دئے ہیں عرشؔ
مصرعوں پہ پھر بھی شائبہ سا شاعری کا ہے

آکاش عرش

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم