دیکھے مغرب میں کیا عجیب سور
قامت فیل کے قریب سور
ہر خرابی میں "خر” خرا دے سے
بے سوادے سے، بد نہادے سے
اپنے ارذل تریں قبیلے کے
کچھ حرامی امیر زادے سے
صاف شفاف جگمگائے ہوئے
دن میں دو مرتبہ نہائے ہوئے
جو کو ترسیں مرے وطن کے لوگ
وہ مقوی غذائیں کھائے ہوئے
"مال ٹال” اپنے خبث باطن کے
کچھ چھپائے تو کچھ دکھائے ہوئے
دیکھے مغرب میں کیا عجیب سور
قامت فیل کے قریب سور
ایک ہی مست جست کے اندر
پھاند جائیں کئی جریب سور
ختم ان پر "کمال خنزیری”
آپ ہی اپنے یہ رقیب سور
کیا کریں گے مقابلہ ان کا
اپنے لاغر بدن غریب سور
سید ضمیر جعفری