loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 06:26

دیکھ آیا ہوں جب سے در و دیوارِ مدینہ

نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم
دیکھ آیا ہوں جب سے در و دیوارِ مدینہ
بند آنکھوں سے بھی ہوتا ہے دیدارِ مدینہ
گلزارِ مدینہ کی ہوا کھائی ہے جب سے
ہر سانس میں ہے نکہتِ گلزارِ مدینہ
روشن ہے سرِ شہرِ خیال اب بھی
وہ نور فشاں گنبد و مینارِ مدینہ
اُس صبح کے جلووں پہ ہیں تصدق دل و جاں
وہ وقتِ ازاں، صبحِ ضیا بارِ مدینہ
دل میں اُتر آیا ہے مثالِ مہِ کامل
وہ گنبدِ خضرا ہے کہ شاہکارِ مدینہ
مہر و مہ و انجم کی ضیا خوب ہے لیکن
انوارِ مدینہ ہیں پھر انوارِ مدینہ
لب ہوتے گئے مدحِ سرائے مہِ فاراں
دل بنتا گیا مطعِ انوارِ مدینہ
کس کیف کے عالم میں ہوں میں کیا کہوں اقبال !
لب پر ہےمری مدحتِ سرکارِ مدینہ
اقبال صفی پوری
Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم