MOJ E SUKHAN

دیکھ رہی ہوں کیسے لوگ

دیکھ رہی ہوں کیسے لوگ
اونچے قد کے بونے لوگ

کون سی کرنی کر لیں گے
اندھے، بہرے، گونگے لوگ

نام بڑا ہے ویسے ان کا
اندر سے ہیں چھوٹے لوگ

اپنا اپنا جھوٹ لیے
سارے سچے سچے لوگ

تشؔنہ تم نے دیکھے ہیں
کالے دل کے گورے لوگ

حمیرہ گل تشنہ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم