ذرّے ذرّے سے ہے عیاں جلوۂ یکتا تیرا
قطرے قطرے میں نہاں حسنِ مجلّیٰ تیرا
مالک وخالقِ کل ارض و سماں ہے تو
از ازل تا ابد حکم ہے چلتا تیرا
حیی وقیوم ہے مختارِ دو عالم تو ہے
اور محتاج ہے ہر اعلیٰ و ادنیٰ تیرا
ہر جگہ حاضر و ناظر ہے توہی ربِّ کریم
دونوں عالم میں ہے عنّبر کو بھروسہ تیرا
عنبر وارثی