رب نےکیاصورت بنائی آم کی
ہوگئ شیدا خدائی آم کی
دو کلو آموں سےکیاپورا پڑے
ٹوکری لے آو بھائی آم کی
کردی مہمانوں نے رخصت ملتوی
گھر میں جوں ہی پیٹی آئی آم کی
دوستی میں کیا سخاوت اس نے کی
بس ہمیں گٹھلی تھمائی آم کی
جوں عاصی زکرآموں کا چلا
سب نےدےڈالی دہائی آم کی
مرزا عاصی اختر