MOJ E SUKHAN

رنگ اپنا اتر گیا ہے میاں

رنگ اپنا اتر گیا ہے میاں
غم کا چہرہ نکھر گیا ہے میاں

کوئی جاتے ھوئے نظارے سے
میری آنکھوں کو بھر گیا ھے میاں

جاتے جاتے وہ میرے دل کا مکیں
مجھ کو ویران کر گیا ھے میاں

مقتلِ عشق میں سجانے کو
تن سے میرا ہی سر گیا ہے میاں

کوئی کروٹ بدل کے روتے ھوئے
اپنے سائے سے ڈر گیا ھے میاں

جب سے توڑا ہے اس نے دل میرا
میرے دل سے اتر گیا ہے میاں

اس کو دنیا نہ بھول پائے گی
کام ایسا وہ کر گیا ہے میاں

کون جاتا ھے مقتلِ جاں میں
جانے والا مگر گیا ہے میاں

نام شائق شہاب تھا جس کا
وہ تو کل رات مر گیا ہے میاں

(سید شائق شہاب)

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم