Rawa dari ka sagar mojazan hay
غزل
روا داری کا ساگر موجزن ہے
رگِ جاں میں تشکر موجزن ہے
توانائی چھپی ہے روشنی میں
تڑپ ذرے کے اندر موجزن ہے
رگِ دل میں تسلسل سے ہماری
وفاداری کا جوہر موجزن ہے
محبت ،عشق اور نوحہ گری کا
مرے دل میں سمندر موجزن ہے
مرے پاؤں دھمالی ہو رہے ہیں
جنوں ہاۓ قلندر موجزن ہے
عجب راہِ کرم ہے عاشقانہ
نظر میں ایک منظر موجزن ہے
شائستہ کنول عالی
Shaista Kanwal Aali