loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 09:04

زمیں پر آسماں کب تک رہے گا – Zameen par asman kab tak rahega

زمیں پر آسماں کب تک رہے گا
یہ حیرت کا مکاں کب تک رہے گا

نظر کب آشنائے رنگ ہوگی
تماشائے خزاں کب تک رہے گا

رہے گی گرمیٔ انفاس کب تک
رگوں میں خوں رواں کب تک رہے گا

حقیقت کب اثر انداز ہوگی
خسارے میں جہاں کب تک رہے گا

بدل جائیں گے یہ دن رات اجملؔ
کوئی نا مہرباں کب تک رہے گا

اجمل سراج

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم