زندگی بندگی اور تم
پیار کی چاشنی اور تم
گفتگو پیار و تکرار کی
آرزو بس یہ ہی اور تم
چاند جگنو ستارے سبھی
روشنی چاندی اور تم
سلسلہ یہ وفا کا صنم
بے خودی عاشقی اور تم
مہندیاں چوڑیاں ہاتھ میں
دل کشی سادگی اور تم
دلربا دلنشیں ساتھ ہے
اُس پہ ساون جھڑی اور تم
معتبر ہر حوالہ ترا
عاشقی شاعری اور تم
مہوش اشرف