سائباں سائباں گزر گیا دن
کس قدر رائیگاں گزر گیا دن
آج دن بھر نہ مل سکے اس سے
خوش گماں خوش گماں گزر گیا دن
تیری چاہت میں تجھ سے اکتا کر
سج گئی رات ہاں گزر گیا دن
نیند آنکھوں میں بھر گئی اے دوست
مان بھی لے میاں گزر گیا دن
ڈاکٹر اقبال پیرزادہ
سائباں سائباں گزر گیا دن
کس قدر رائیگاں گزر گیا دن
آج دن بھر نہ مل سکے اس سے
خوش گماں خوش گماں گزر گیا دن
تیری چاہت میں تجھ سے اکتا کر
سج گئی رات ہاں گزر گیا دن
نیند آنکھوں میں بھر گئی اے دوست
مان بھی لے میاں گزر گیا دن
ڈاکٹر اقبال پیرزادہ