Sab hi Yah Sooch Rahay Hain kay main batta naee rahi
غزل
سبھی یہ سوچ رہے ہیں کہ میں بتا نئیں رہی !
پہ کوئی بات مری عقل میں تو آ نئیں رہی !
بتا یہ آدم و حوا کا کھیل کیوں کھیلا ؟؟؟
بتا کہ اب یہ کہانی تجھے رلا نئیں رہی ؟؟؟
میں کس طرح تری مخلوق سے نبھا کرتی ؟؟
خداۓ عرض و سما میں کبھی خدا نئیں رہی !!!
تمھارے سامنے کیوں سر جھکا کے بات کروں ؟؟؟
کسی بھی ظلم میں شامل تو مرحبا ! نئیں رہی
میں پہلے پہلے تجھے مل کے تیری ہو گئی تھی
پر اب نہیں رہی , لے پھر سے سن , کہا! نئیں رہی
جمالیات کا پہلا اصول روشنی ہے ؟؟؟
میں روشنی ہی تھی پر میرے عالی جا , نئیں رہی
تو جارہے ہو مجھے چھوڑ کر ؟ چلے جاؤ !
یہ بات میرے لیے , کچھ بڑی سزا نئیں رہی
فرح گوندل
Farah Gondal