MOJ E SUKHAN

سرِ جھکاؤ تو بس خدا کے لئے

Sir Jhukaoo tu bus Khuda Kay lyee

غزل

سرِ جھکاؤ تو بس خدا کے لئے
ہاتھ اٹھاؤ تو بس دعا کے لئے

مٹ گیا آپکی وفا کے لئے
اب تو آجائیے خُدا کے لئے

کچھ ہماری خطا بتا دیجئے
ہم ہیں تیار ہر سزا کے لئے

ایسے بے دین رہبروں سے بچو
جن کا ایمان ہو دغا کے لئے

سارے قاتل ہیں رہبرِ دُنیا
ان سے اُمّید اور وفا کے لئے

موت پھر سر پہ آ کے لوٹ گئی
پھر وہ ہاتھ آٹھ گئے دعا کے لئے

دل میں ہر دم بُٹوں کی چاہ فراز
اب تو توبہ کرو خُدا کے لئے

سرفراز احمد فراز دہلوی

Sarfaraz Ahmed Faraz Dehlvi

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم