23/02/2025 18:08

سریلا ساز کوئی دے رہا ہے

سریلا ساز کوئی دے رہا ہے
مجھے اواز کوئی دے رہا ہے

نکالا تھا جیسے گلشن میں تم نے
اسے اعزاز کوئی دے رہا ہے

غموں کی دھوپ میں جینے کے مجھکو
۔نئے انداز کوئی دے رہا ہے

یقیں کیسے کریں ہم دوستوں پر
کسی کا راز کوئی دے رہاہے

فنا سچ کہ پر تیرے ہیں لیکن
۔اسے پرواز کوئی دے رہا پے

سید ظہیر فنا شموگا

مزید شاعری