سمجھ لیا ہے عزیزوں نے اک دھریک مجھے
سو چِپکے جاتے ہیں اکثر بنا کے ٹیک مجھے
خدا کے واسطے منہ بند رہنے دے میرا
میں بولتا ہوں تو لگتے نہیں بریک مجھے
یہ ایک شخص کی جعلی شناخت کا دکھ ہے
ہر ایک آئی ڈی لگنے لگی ہے فیک مجھے
میں تیری مدح سرائی اگر کروں تو بتا
پلا سکے گا بنانا کا ملک شیک مجھے؟
چنا ہوں لوہے کا، بتیسیاں اڑاتا ہوں
وہ سادہ دل ہے سمجھتا ہے ایک کیک مجھے
مرے حواس پہ طاری ہے خوف بیگم کا
اکیلا چھوڑ دو سب فار گاڈ سیک مجھے
عبد الرحمٰن واصف