loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/04/2025 10:35

سمندر راز داں میرا

SAMANDAR RAAZDAAN MERA

نظم

سمندر راز داں میرا

میں اپنے دل کی اک اک داستاں اُس کو سناتی ہوں
خوشی محسوس کرتی ہوں جب اُس سے مل کے آتی ہوں

بہت ہی غور سے وہ میری ساری باتیں سنتا ہے
خموشی کی زباں میں وہ بھی مجھ سے بات کرتا ہے

میں اس کو سب بتا دیتی ہوں جو دل پر گزرتی ہے
کہاں پر ذات میری ٹوٹتی ہے اور بکھرتی ہے

ہنساتے ہیں اسے قصے مرے، اکثر مری باتیں
کبھی افسردہ ہوجاتا ہے وہ سن کر مری باتیں

کبھی وہ اپنے بھی کچھ درد کا اظہار کرتا ہے
مجھے اپنا سمجھتا ہے سو اعتبار کرتا ہے

میں جب دکھ اس کا سنتی ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
گلے جب اس سے ملتی ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

کہ اس کے اور میرے درد گویا ایک جیسے ہیں
اسے دریا سے ملتے ہیں مجھے دنیا سے ملتے ہیں

وہ میرا دوست ہے، محرم ہے اور ہے مہرباں میرا
سمندر ہم نفس میرا، سمندر راز داں میرا

شازیہ عالم شازی

Shazia Alam Shazi

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم